حیدرآباد،10اکتوبر(ایجنسی)ایک خاتون سافٹ ویر انجینئر جمعہ کے روز دفتر سے نکلنے کے بعد سے گمشدہ ہے۔ایک اسپیشل ٹیم اس خاتون کو تلاش کررہی ہے۔بھاویا سری چاریتاbhavya sri charithaنامی خاتون ایک ہائی ٹیک سٹی میں ملازم ہے۔KPHBکالونی کی رہنے والی بھاویاجمعرات کے روز دفتر سے
نکلنے کے بعد سے لاپتہ ہے۔بھاویا کے شوہر کارتیک چیتنیا kartik chaitanyaنے بیوی کے گھر واپس نہ لوٹنے پر بیوی کو فون کیا مگر فون بند تھا۔شوہر نے دفتر اور رشتہ داروں کے یہاں معلومات حاصل کی ،مگر کوئی پتہ نہیں لگا،شوہر نے KPHBکالونی پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کرایا۔دونوں کا تعلق وجئے واڑہ سے ہے اور انہوں نے 2012میں لو میریج کی تھی۔